جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پریانکا چوپڑا کی سر عام اپنے شوہر کو بوسہ دینے کی کوشش ، شرمندہ ہو گئیں

datetime 6  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس ویگاس(این این آئی )بین الاقوامی شہرت کی مالک بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے گزشتہ سال دسمبر میں غیر ملکی گلوکار نک جوناز کے ساتھ شادی کر لی تھی اور اس کی دھوم بھارت سمیت پوری دنیا میں مچی کیونکہ اس کی تقریبا پر اتنا پیسہ خرچ کیا گیا کہ کئی لوگوں کے منہ کھلے کے کھلے ر ہ گئے تاہم اب ایک ایوارڈ شو میں دونوں کی ایسی ویڈیو وائرہ ہو گئی کہ دیکھ کر ہر

کوئی حیران رہ گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پریانکا چوپڑا اور نک جوناز نے امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں ہونے والے ’’ بل بورڈمیوزک ایوارڈز 2019‘‘ کی تقریب میں شرکت کی جہاں جوناز برادرز پرفارمنس کر نے جارہے تھے تاہم جب وہ اس میں شرکت کیلئے پہنچے تو پریانکا ریڈ کارپٹ پر اپنے شوہر نک کے ساتھ باہوں میں باہیں ڈالے چل رہی تھیں اور اسی دوران انہیں اپنے شوہر پر بے پناہ محبت آئی اور انہوں نے کیمروں کی موجودگی میں نک کا بوسہ لینے کی کوشش کی تاہم نک نے بھر پور طریقے سے پریانکا کے بوسے کا جواب نہیں دیا اور جلدی سے اپنا چہرہ پیچھے ہٹا لیا ۔اس سارے معاملے کو کیمرے کی آنکھ نے ریکارڈ کر لیا تاہم اداکارہ کو ایسے رد عمل کی امید نہیں تھی اور انہیں شرمندگی کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن جو ہونا تھا وہ تو ہو گیا اور اب اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔ اس کے علاوہ جب میوزک ایوارڈز کا آغاز ہو گیا اور جوناز برادرز پرفارمنس دے رہے تھے تو نک چلتے ہوئے اپنی اہلیہ کی طرف آئے اور موقع دیکھتے ہوئے پریانکا کو بوسہ دیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…