جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ، 15 اکتوبر سے صرف ای-پاسپورٹ جاری ہوگا

datetime 24  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے ملک بھر اور بیرونِ ملک قائم پاکستانی پاسپورٹ دفاتر میں نئے مشین ریڈیبل پاسپورٹس کا اجرا بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے بعد شہریوں کو صرف ای-پاسپورٹ کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی اجازت ہوگی۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے طے شدہ منصوبے کے مطابق 15 اکتوبر 2026 سے نئے مشین ریڈیبل پاسپورٹس کی پروسیسنگ روک دی جائے گی۔ شہری پرانے طرز کے پاسپورٹ کے لیے درخواست 14 اکتوبر تک جمع کرا سکیں گے، جبکہ 15 اکتوبر کے بعد موصول ہونے والی درخواستیں صرف ای-پاسپورٹ کے لیے قبول کی جائیں گی۔

حکام کے مطابق جن افراد کے پاس پہلے سے مشین ریڈیبل پاسپورٹ موجود ہیں، وہ اپنی مقررہ مدت تک قابلِ استعمال رہیں گے۔ تاہم میعاد مکمل ہونے کے بعد ان پاسپورٹس کی تجدید نہیں کی جائے گی اور شہریوں کو اس کے بجائے ای-پاسپورٹ جاری کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جون 2026 میں پاسپورٹ ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے اجلاس کے دوران جعلی پاسپورٹس اور دھوکا دہی کی روک تھام کے لیے ملک کو مکمل طور پر ای-پاسپورٹ نظام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس سلسلے میں ضروری ہدایات اندرونِ ملک پاسپورٹ دفاتر کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک پاکستانی سفارت خانوں کو بھی جاری کردی گئی ہیں۔

ای-پاسپورٹ کو روایتی پاسپورٹ کے مقابلے میں زیادہ محفوظ سفری دستاویز قرار دیا جاتا ہے۔ اس میں کانٹیکٹ لیس این ایف سی چپ موجود ہوتی ہے، جس میں پاسپورٹ ہولڈر کا بائیومیٹرک ڈیٹا، چہرے سے متعلق معلومات، شناختی نمبر اور ڈیجیٹل دستخط محفوظ کیے جاتے ہیں۔

یہ پاسپورٹ بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ICAO) کے مقررہ معیار کے تحت تیار کیا گیا ہے، جبکہ اس کے حامل افراد کو مختلف ممالک کے ایئرپورٹس پر ای-گیٹس استعمال کرنے کی سہولت بھی میسر آسکتی ہے، جس سے امیگریشن کے عمل میں وقت کی بچت متوقع ہے۔

ای-پاسپورٹ کی فیس

36 صفحات پر مشتمل 5 سالہ ای-پاسپورٹ کی نارمل فیس 9 ہزار روپے جبکہ ارجنٹ فیس 15 ہزار روپے مقرر ہے۔

36 صفحات کے 10 سالہ ای-پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 13 ہزار 500 روپے اور ارجنٹ فیس 22 ہزار 500 روپے ہے۔

اسی طرح 72 صفحات کے 5 سالہ ای-پاسپورٹ کی نارمل فیس 16 ہزار 500 روپے جبکہ ارجنٹ فیس 27 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

72 صفحات پر مشتمل 10 سالہ ای-پاسپورٹ کی نارمل فیس 24 ہزار 750 روپے اور ارجنٹ فیس 40 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…