اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملک میں قیمتی دھاتوں کے نرخوں میں دوبارہ اضافہ سامنے آیا ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 75 ہزار 662 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کے دام 1972 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 7 ہزار 803 روپے تک پہنچ گئے ہیں۔اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی دیکھی گئی ہے۔ صرافہ بازار کے مطابق 10 گرام چاندی کی نئی قیمت 8 ہزار 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتی دھاتوں کے نرخوں میں رد و بدل اور مقامی سطح پر طلب میں اضافے کے باعث سونا اور چاندی مسلسل قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کا سامنا کر رہے ہیں، جس سے خریداروں کے ساتھ سرمایہ کار بھی متاثر ہو رہے ہیں۔















































