جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

سوشل میڈیا پر سمگل شدہ سامان فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

datetime 27  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد/لاہور (این این آئی)حکومت نے سوشل میڈیا پر سمگل شدہ سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق یکم جنوری سے سوشل میڈیا پر نان کسٹم پیڈ سامان بیچنے والوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی، سوشل میڈیا پر اسمگلڈ شدہ لاٹ کا مال بیچنے والوں کا ڈیٹا بھی جمع کیا جائے گا، سوشل میڈیا پر سمگلنگ کا سامان بیچنے والوں کے خلاف مختلف ٹولز استعمال کریں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا پر سمگلنگ کا سامان بیچنے والوں کے نمبروں کی تفصیلات حاصل کی جائیں گے، سمگلڈ الیکٹرونکس، گھریلو آلات، سمگل شدہ جوتے اور کپڑے بیچنے والوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ سمگل شدہ میک اپ کا سامان اور میک اپ کے آلات ، کمبل، چادریں قالین بیچنے والوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا، سمگل شدہ ٹائر، گاڑیوں کے پرزہ جات اور آلات بیچنے والوں کا بھی ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ سمگل شدہ لیپ ٹاپ، کروم بکس اور کمپیوٹرزبیچنے والوں، چولہے، کوکنگ رینج اور اون بیچنے والوں کا ڈیٹا بھی جمع کیا جائے گا، کراکری اور جوسر، چاپرز اور دیگر آلات بیچنے والوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔یہ بھی بتایا گیا کہ سمگل شدہ ڈرائی فروٹس، ٹن فوڈز اور جام جیلی بیچنے والوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا، فرنیچرز اور شو پیس کی مارکیٹنگ کرنے والوں، ٹائرز، سینٹری فٹنگز اور دیگر سامان بیچنے والوں کا بھی ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق سمگلڈ سامان فروخت کرنے والوں کے ای میلز، موبائل نمبرز سے ان کو ٹریس کیا جائے گا، سوشل میڈیا پر سمگلڈ سامان بیچنے والوں کی پہچان کیلئے نادرا سے بھی مدد لی جائے گی، نوٹس بھیجے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…