لاہور (این این آئی) ایف آئی اے لاہور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاکستانی کرنسی بنانے میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا ۔ایف آئی اے لاہور زون کا کریک ڈائون جاری ہے ۔ جعلی پاکستانی کرنسی بنانے اور فروخت میں ملوث ملزم گرفتار ہوگیا ۔ گرفتار ملزم کی شناخت ولید ہاشمی کے نام سے ہوئی ہے ۔
ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں بحریہ ٹائون لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ملزم کو جعلی کرنسی بناتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ملزم کے قبضے سے کرنسی نوٹ بنانے میں استعمال ہونے والا میٹریل قبضے میں لے لیا گیا۔ملزم کے قبضے سے مختلف اقسام کے کیمیکلز، پیپرز اور ڈیجیٹل ڈیوائسز بھی برآمد کر لئے گئے۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے















































