لاہور( این این آئی)ٹریفک چالان میں اضافے کے لیے سمری آخری مراخل میں داخل ہو گئی ، بڑی گاڑیوں کے بڑے چالانوں سمیت20 قوانین پر جرمانے بڑھانے کے لیے سمری کابینہ میں پیش کی جائے گی۔ٹریفک پولیس کی جانب سے بڑی گاڑیوں کے بڑے چالانوں سمیت دیگر چالان کی رقم بڑھانے کے لیے سمری تیار کی گئی تھی۔
محکمہ خزانہ نے سمری کو ابتدائی طور پر منظور کر لیا جس کے بعد کابینہ کے اجلاس میں زیر بحث لایا جائے گا۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے بڑی گاڑیوں کے چالان 20 ہزار روپے تک تجویز کیے گئے تھے جو پہلے صرف 500 روپے تھا۔لینڈ کروزر سمیت اٹھارہ سو سی سی گاڑیاں بھی بڑی گاڑیوں میں شمار کی جائیں گی۔















































