اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

لاٹری جیت کر کروڑ پتی بننے والا شخص اسپتال پہنچ گیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانیہ میں لاٹری جیت کر کروڑ پتی بننے والا شخص مسلسل پارٹی کرنے کی وجہ سے ہسپتال پہنچ گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی شہری ایڈم لوپیز نے جولائی میں ایک سکریچ کارڈ خریدا اور 10لاکھ پائونڈ کا انعام جیتا، لوپیز کے اکائونٹ میں لاٹری جیتنے سے قبل صرف 12پائونڈز سے زائد موجود تھے اور وہ لوڈر لفٹر چلاتا تھا تاہم لاٹری جیتنے کے بعد مسلسل پارٹیوں اور بے اعتدال زندگی کے باعث وہ جان لیوا بیماری میں مبتلا ہو گیا۔گزشتہ ماہ اسے سانس لینے میں دشواری اور چلنے پھرنے میں تکلیف ہوئی جس پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پتا چلا کہ لوپیز کے دونوں پھیپھڑوں میں خون کے لوتھڑے بن گئے ہیں جس کی وجہ سے اس کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے لوپیز نے کہا کہ میں چل نہیں سکتا تھا، سانس نہیں لے سکتا تھا، میں نے ہسپتال جانے کیلئے ایمبولینس بلائی اور جب مجھے گھر سے وہیل چیئر پر ایمبولینس میں ڈالا گیا، تو پیچھے سے بجتی ہوئی سائرن کی آواز نے میری زندگی بدل دی، کیونکہ ہسپتال میں 9 دن گزارنے کے بعد میں نے اپنی زندگی کو دوبارہ بہتر کرنے کا فیصلہ کیا۔لوپیز نے کہا کہ یہ سب کچھ دیکھنے کے بعد میں یہ سوچنے پر مجبور ہوگیا کہ چاہے آپ کے پاس ایک ملین ہوں، 100ملین ہوں، یا ایک ارب جب آپ ایمبولینس کے پچھلے حصے میں لیٹے ہوتے ہیں، تو ان میں سے کوئی چیز معنی نہیں رکھتی۔لوپیز نے کہا کہ اب اپنی صحت یابی پر توجہ دے رہا ہے ،آئندہ 6سے 9ماہ میں اپنے اصل کی طرف واپس لوٹنے کا عزم کر چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی کے دونوں رخ دیکھ لئے ہیں، دولت وقتی خوشی دے سکتی ہے، مگر صحت اور سکون ہی اصل کامیابی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…