اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کے لیے اہم خبر سامنے آئی ہے، ملک بھر میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مجموعی طور پر استحکام دیکھنے میں آیا ہے۔ کچھ شہروں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ کئی علاقوں میں نرخ جوں کے توں رہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، 2 اکتوبر 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1382 روپے رہی۔
شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی اوسط قیمت 1381 روپے فی بوری ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.10 فیصد کمی ظاہر کرتی ہے۔ دوسری جانب جنوبی علاقوں میں قیمت 1449 روپے فی بوری پر برقرار رہی، یعنی کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہوئی۔شہری سطح پر جائزہ لیا جائے تو:
اسلام آباد میں اوسط قیمت 1357 روپے،
راولپنڈی میں 1361 روپے،
گوجرانوالہ میں 1420 روپے،
سیالکوٹ میں 1380 روپے،
لاہور میں 1428 روپے،
فیصل آباد میں 1380 روپے،
سرگودھا میں 1370 روپے،
ملتان میں 1416 روپے،
بہاولپور میں 1450 روپے،
پشاور میں 1350 روپے،
جبکہ بنوں میں سیمنٹ کی کم ترین قیمت 1280 روپے فی بوری ریکارڈ کی گئی۔
دوسری طرف کراچی میں فی بوری سیمنٹ 1367 روپے، حیدرآباد میں 1427 روپے، سکھر میں 1500 روپے، لاڑکانہ میں 1407 روپے، کوئٹہ میں 1510 روپے اور خضدار میں 1483 روپے فی بوری رہی۔ماہرین کے مطابق، سیمنٹ کی قیمتوں میں یہ استحکام طلب و رسد کے توازن اور مارکیٹ میں بڑی تبدیلیوں کے نہ آنے کا نتیجہ ہے۔ تاہم، انہوں نے خبردار کیا ہے کہ مستقبل میں معاشی عوامل، ٹرانسپورٹ لاگت میں اضافہ یا پالیسی تبدیلیوں کی صورت میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ ممکن ہے۔