پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سرکاری ملازمین کیلئے پنشن کا پرانا نظام بحال

datetime 19  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (نیوز ڈیسک ) سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے متعارف کرائی گئی کنٹری بیوشن پنشن اسکیم ختم کرتے ہوئے نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کے لیے دوبارہ پرانا پنشن نظام بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ستمبر 2024 میں صوبائی کابینہ نے سندھ ڈیفائنڈ کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم (SDCPS) کی منظوری دی تھی۔ اس اسکیم کے تحت سرکاری ملازمین کو روایتی پنشن اور گریجویٹی دینے کے بجائے کنٹری بیوشن پنشن دینے کا طریقہ کار اختیار کیا گیا تھا۔

اس نظام کے مطابق ہر ملازم اپنی بنیادی تنخواہ کا 10 فیصد ماہانہ جمع کراتا، جبکہ حکومت اس کے بدلے میں 12 فیصد حصہ شامل کرتی۔اس فیصلے کو عملی شکل دینے کے لیے یکم نومبر 2024 کو باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا، حتیٰ کہ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں کابینہ اجلاس میں سول سرونٹ ایکٹ 1973 میں ترمیم کی منظوری بھی دی گئی تھی تاکہ نئے ملازمین پر یہ اسکیم لاگو کی جا سکے۔تاہم، ایک سال بعد 17 ستمبر 2025 کو محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں اعلان کیا گیا ہے کہ نومبر 2024 کو جاری ہونے والا میمورینڈم منسوخ کیا جا رہا ہے۔ اس فیصلے کے ساتھ ہی SDCPS کا نفاذ ختم ہو گیا ہے اور صوبے میں نئے سرکاری ملازمین کے لیے دوبارہ پرانی پنشن اور گریجویٹی کا نظام بحال کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…