پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ریکوڈک منصوبے سے پاکستان کو 37سال میں 53ارب ڈالر آمدن حاصل ہوگی

datetime 18  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستانی معیشت کیلئے گیمر چینجر منصوبے ریکو ڈک کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے ، ریکوڈک منصوبے سے پاکستان کو 37سال میں 53ارب ڈالر آمدن حاصل ہوگی، 7.7ارب ڈالر لاگت کے ریکوڈک منصوبے کی پیداوار 2028میں شروع ہوگی، منصوبے کی تعمیر کے دوران 2028تک 7ہزار 500افراد کو روزگار ملے گا۔

ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق 37سال کے منصوبے کیلئے 3.5ارب ڈالر کی محدود فنانسنگ لینے کا فیصلہ کیا گیاہے ، منصوبے کے دوران 90ارب ڈالر کا آپریٹنگ کیش فلو پیدا ہوگا، اس دوران 70ارب ڈالر کا فری کیش فلو پیدا ہونے کی امید ہے، 53ارب ڈالر آمدن میں 11ارب ڈالر وفاقی حکومت کیلئے ریونیو شامل ہے ، گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ کو 15ارب ڈالر کے فنڈز حاصل ہونگے، بلوچستان حکومت کو بھی 11ارب روپے مالی آمدن حاصل ہوگی، بلوچستان کو 9ارب ڈالر منرل ریسورسسز ایکویٹی، 6ارب ڈالر مفت حصہ ملے گا ۔ریکوڈک منصوبہ پاکستان کی معاشی ترقی، بلوچستان کی خوشحالی کا باعث بنے گا، ریکوڈک دنیا کی سونے اور تانبے کی سب سے بڑی پانچ کانوں میں سے ایک ہے، ای سی سی نے ریکوڈک منصوبے کی فنانسنگ سے متعلق معاہدوں کی منظوری دیدی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…