جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

ایل این جی کی قیمت مقامی گیس کے مقابلے میں 65 فیصد زیادہ ہے، اوگرا

datetime 17  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے مہنگی ایل این جی کو کھپانے کیلئے گھریلو صارفین کو نئے کنکشنز دینے کی اجازت تو دے دی، تاہم اوگرا کی جانب سے اعتراف کیا گیا ہے کہ ایل این جی کی قیمت مقامی گیس کے مقابلے میں تقریباً 65 فیصد زیادہ ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے اعتراف کیا گیا کہ مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمت مقامی گیس کے مقابلے میں تقریبا 65 فیصد زیادہ ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے پاور ڈویڑن مہنگی ایل این جی لینے سے انکار کرچکی ہے، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے وزیر بجلی اویس لغاری سے شکوہ کیا تھا کہ پلانٹس کے لیے بے پناہ درآمدی گیس منگوا کر پاورڈویژن اب نہیں لے رہا۔

ترجمان اوگرا نے بتایا کہ ایل این جی مقامی گیس سے تقریبا 65 فیصد مہنگی ہے، ایل این جی طویل مدتی معاہدے کے تحت درآمد کی جارہی ہے۔ترجمان اوگرا کے مطابق پاکستان ہر ماہ ایل این جی کے 10 کارگو درآمد کرتا ہے، ملک میں مقامی گیس کی اوسط قیمت 1836.93 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے جب کہ ایل این جی کی اوسط قیمت 3034 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔وزیر توانائی اویس لغاری نے حال ہی میں ایک سوال پر مہنگی گیس نہ لینے سے متعلق جواب دیا تھا۔اویس لغاری نے درآمدی گیس نہ لینے کے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کے شکوے پر جواب دیتے ہوئے مہنگی درآمدی گیس لینے سے صاف انکار کیا تھا۔اویس لغاری نے پیٹرولیم ڈویژن کو گیس معاہدوں پر نظرثانی کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر گیس زیادہ آنے کے معاہدے ہوئے تھے تو نظرثانی ہی مستقل اور واحد حل ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اکنامک میرٹ آرڈر کو تبدیل کرنا گناہ کبیرہ سمجھتے ہیں، یہ نہیں کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…