لاہور( این این آئی)عوام کو ریلیف دینے کے لئے ڈیزل اورپیٹرول مارجن میں کمی کر دی گئی ۔فریٹ مارجن میں کمی کرکے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی جبکہ ڈیزل پر فی لیٹر دو روپے 21 پیسے فریٹ مارجن کم کرکے قیمت میں صرف 2 روپے 78 پیسے اضافہ کیا گیا۔دستاویز کے مطابق عالمی منڈی کی قیمتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافہ بنتا تھا لیکن حکومت نے قیمت صرف 2 روپے 78 پیسے بڑھائی۔
ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی اور کاربن لیوی برقرار رکھی گئی۔ ڈسٹری بیوشن مارجن 7 روپے 78 پیسے اور ڈیلر مارجن 8 روپے 64 پیسے بھی برقرار ہے، البتہ فریٹ مارجن 6 روپے 31 پیسے سے کم کر کے 4 روپے 10 پیسے کر دیا گیا۔ اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 75 پیسے اضافہ تجویز کیا گیا تھا، حکومت نے پیٹرول پر اتنا ہی فریٹ مارجن کم کرکے قیمت برقرار رکھی۔