منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

پاک چین کمپنیوں نے ملکر پاکستان میں 2 اور 3 پہیوں والی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری شروع کرد ی

datetime 12  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کے جے ڈبلیو۔ایس ای زیڈ (JWـSEZ) گروپ نے چین کی جیانگسو جنپنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کیساتھ ملکرملک میں الیکٹرک دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں کی مقامی پیداوار کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد ملک میں صاف اور کم لاگت سفری سہولیات کو فروغ دینا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق جے ڈبلیو۔ایس ای زیڈ کے چیئرمین جاوید آفریدی کے مطابق، پلانٹ میں پیداوار کا آغاز ہو چکا ہے اور یہ گاڑیاں اب آر ڈی سٹورز پر اسلامی شریعت کے مطابق فنانسنگ کے تحت دستیاب ہیں۔

انہوں نے گوادر پرو سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جے ڈبلیو گروپ نے چین کی جنپنگ کمپنی کے ساتھ مل کر پاکستان میں الیکٹرک دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں کی تیاری شروع کر دی ہے، یہ اقدام عوام کو کم لاگت، ماحول دوست اور جدید سفری سہولتیں فراہم کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے، یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ملک میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ اور ماحولیاتی خدشات عوام کی توجہ الیکٹرک گاڑیوں کی طرف مبذول کروا رہے ہیں۔ صنعت سے وابستہ حکام کے مطابق یہ شراکت داری پاکستان اور چین کے درمیان گرین ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بڑھتے ہوئے تعاون کی عکاسی کرتی ہے۔گوادر پرو کے مطابق جے ڈبلیو۔ایس ای زیڈ ایک متنوع پاکستانی گروپ ہے جو پہلے ہی چین کی مختلف کمپنیوں کے ساتھ آٹوموبائل، گھریلو آلات اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں شراکت داری کر چکا ہے، جن میں MG Motors، Haier اور Foton شامل ہیں۔ یہ نئی شراکت چینـپاکستان اقتصادی راہداری( سی پیک) کے صنعتی تعاون کے فریم ورک کے تحت کی گئی ہے۔

گوادر پرو کے مطابق جن پنگ کمپنی، جو 2004 میں قائم ہوئی اور چین کے صوبہ جیانگسو میں واقع ہے، دنیا کی سب سے بڑی الیکٹرک رکشہ ساز کمپنی ہے۔ اس کے چین میں کئی پیداواری مراکز ہیں اور سالانہ پیداوار کی صلاحیت 30 لاکھ گاڑیوں تک ہے۔ اس کی مصنوعات میں الیکٹرک بائیکس، رکشے، نئی توانائی والی گاڑیاں اور فورک لفٹرز شامل ہیں۔گوادر پرو کے مطابقاس مشترکہ منصوبے کے تحت پاکستان میں تین الیکٹرک دو پہیوں والی گاڑیوں کے ماڈلز متعارف کروائے گئے ہیں جن میں Ride، Cruise اور Swiftشامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…