ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

ہونڈا سٹی کا نیا ماڈل لانچ کر دیا گیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ہونڈا ایٹلس کارز پاکستان نے اپنے مقبول ماڈل کا نیا ورژن Honda City Aspire S باضابطہ طور پر متعارف کروا دیا۔

نئے Aspire S میں متعدد ایکسٹیریئر اپڈیٹس کی گئی ہیں جن میں نیا اپڈیٹ شدہ ہونڈا ایمبلم، اسٹائلش بلیک ٹرنک اسپوائلر جس میںLED ہائی ماؤنٹ اسٹاپ لائٹ اور جدید بلیک شارک فن اینٹینا شامل ہیں۔

ہونڈا نے اس ماڈل میں دو نئے رنگ کینیون ریور بلیو (Canyon River Blue)اور اگنائٹ ریڈ (Ignite Red) متعارف کروائے ہیں۔ یہ نئی رنگوں کی آپشنز صارفین کو زیادہ پرسنلائزیشن کی سہولت فراہم کریں گی۔

گاڑی میں ہیڈلائٹس، فوگ لائٹس اور ریئر لائٹس میں LED لائٹنگ کو اسٹینڈرڈ کے طور پر شامل کر دیا گیا ہے۔

دیگر نمایاں خصوصیات میں شامل ہیں:
بلیک کلرڈ سائیڈ مررز
نئے ڈیزائن والے ڈور ہینڈلز
کروم فرنٹ گارنش
نیا ریئر لائسنس گارنش
الائے ویلز میں نئی پلیٹ فنشنگ تاکہ گاڑی کو اسپورٹی لُک ملے
Aspire S کے انٹیریئر میں بھی بہتری کی گئی ہے جس میں
اعلیٰ معیار کی نئی فیبرک سیٹیں
لیدر ریپڈ اسٹیئرنگ وہیل جس پر بیس بال اسٹچنگ کی گئی ہے
اسی طرز کا گیئر سیلیکٹ نوب
بہتر آڈیو تجربے کے لیے ٹوئیٹرز کا اضافہ بھی کیا گیا ہے
یہ نئی خصوصیات Honda City Aspire S کو مزید جدید اور پرکشش بناتی ہیں جو پاکستانی مارکیٹ میں صارفین کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے تیار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…