اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے پنجاب حکومت نے آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 905 روپے مقرر کردی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
عظمی بخاری کا اپنے بیان میں کہنا ہے سلاب کی آڑ میں قیمتیں بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1810 روپے مقرر کی ہے جبکہ روٹی کی قیمت 14 روپے مقرر کی گئی ہے۔