لاہور( این این آئی)پنجاب میں فلور ملوں نے اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت 3500 روپے تک ہونے کو جواز بناتے ہوئے آٹے ،فائن میدہ اور سوجی کی قیمتوں میں اضافہ کرنا شروع کر دیا ۔
لاہور آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی یوسف کے مطابق ایک ہفتے کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور میں پرچون سطح پر10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 300 روپے،20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 400 روپے،80 کلو فائن میدہ کی بوری کی قیمت میں2ہزار روپے اور 50 کلو سوجی کے تھیلے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 750 روپے سے بڑھ کر 1050روپے،20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1700 روپے سے بڑھ کر 2100 روپے،80 کلو فائن میدہ کی بوری کی قیمت 6ہزار روپے سے بڑھ کر 8 ہزار روپے اور 50 کلو سوجی کی قیمت 4500 روپے سے بڑھ کر 5500 روپے ہو گئی ۔