پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پہلی بار گاڑی خریدنے والوں کیلئے 10 لاکھ کے بجٹ میں دستیاب 10 گاڑیاں

datetime 3  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان میں نئی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھنے کے بعد عام آدمی کے لیے پہلی گاڑی خریدنے کا سب سے موزوں راستہ اب استعمال شدہ گاڑیوں کی مارکیٹ رہ گئی ہے۔ 10 لاکھ روپے کے بجٹ میں اگرچہ آپشنز محدود ہیں، لیکن اب بھی کئی قابلِ اعتماد ماڈلز دستیاب ہیں جو سہولت، کم خرچ مرمت، اور شہری علاقوں میں بہتر ڈرائیونگ کا امتزاج پیش کرتے ہیں۔

پاکستان کی انٹری لیول کار سمجھی جانے والی سوزوکی مہران مرمت کے لیے انتہائی سستی ہے۔ کاربوریٹر ماڈل عام ملتے ہیں جبکہ 2012 کے بعد EFI ماڈلز بھی دستیاب ہیں۔ پرزے عام اور سستے ہیں، مگر سیفٹی فیچرز اور بلڈ کوالٹی پر سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے۔مہران کے مقابلے میں زیادہ بہتر ڈرائیو کا تجربہ دیتی ہے۔ پرزے بڑے شہروں میں دستیاب ہیں۔ 2006 سے 2010 کے ماڈلز اس بجٹ میں آ سکتے ہیں، مگر زنگ اور پرانی باڈی کے مسائل دیکھنا ضروری ہے۔اونچی باڈی اور انجن کی اچھی کارکردگی کے ساتھ سینٹرو ایک منفرد انتخاب ہے۔ سی این جی کے ساتھ بہترین فیول ایوریج دیتی ہے۔ لیکن پرانی گاڑیوں میں ECU اور وائرنگ چیک کرنا ضروری ہے۔اس کے یورو ٹو ورژنز بہتر ایندھن بچت فراہم کرتے ہیں۔

یہ فیملی کار کے طور پر مشہور ہے۔ جبکہ اس کے 2007 سے 2009 کے ماڈلز بہترین انتخاب ہو سکتے ہیں۔ اس میں اے سی اور الیکٹریکل مسائل عام ہیں۔اس کے 2007 سے 2010 کے ماڈلز چھوٹے شہروں میں بھی مرمت کے لیے آسانی سے قابلِ رسائی ہیں۔ یہ سادہ فیچرز، مگر شہری سفر کے لیے مناسب ہے۔ لیکن کیبن میں شور زیادہ ہو سکتا ہے۔آرام دہ سواری اور بہتر روڈ گرِپ کی حامل، مگر اس میں ایندھن کی بچت کم ہے۔ زیادہ پرانی گاڑیوں میں چیسز کی خرابی یا حادثات کا خدشہ ہوتا ہے، اس لیے اچھی حالت والی گاڑی منتخب کریں۔1300 سی سی انجن اور مناسب فیول ایوریج کے ساتھ سٹی ایک قابلِ اعتماد انتخاب ہے۔ پاور فیچرز اور اے سی عام طور پر فیکٹری انسٹالڈ ہوتے ہیں۔

سسپنشن چیک کرنا ضروری ہے۔کم مشہور مگر کارآمد سیڈان 1300 سی سی G13 انجن، مینوئل اور آٹو دونوں ورژنز میں دستیاب ہے۔ گیئر باکس اور کولنگ سسٹم کی خرابیوں پر خاص توجہ دیں۔ اندرونی ڈیزائن پرانا ضرور ہے مگر روزمرہ سفر کے لیے کافی ہے۔دیرپا انجن اور سادہ مکینکس کے ساتھ کرولا آج بھی پسند کی جاتی ہے۔ اس کے 1300 سی سی 2E اور 1600 سی سی 4A-FE انجنز مشہور ہیں۔ پرانے ڈیزائن اور زنگ کے مسائل ہو سکتے ہیں، مگر مضبوطی میں لاجواب ہے۔اس کیری سیل ویلیو کم ہے مگر پرائیویٹ استعمال کے لیے موزوں ہے۔ یہ گاڑی 1300 یا 1600 سی سی انجن، پاور فیچرز کے ساتھ دستیاب ہے۔ RXI اور Eminent ماڈلز میں سینسر اور کوائل کے مسائل عام ہیں۔ واحد مالک کی صاف ستھری گاڑی بہتر انتخاب ہو سکتی ہے۔یہ گاڑیاں شہری سفر کے لیے موزوں ہیں اور محدود بجٹ میں پہلی بار گاڑی خریدنے والوں کو ایک بہتر آغاز فراہم کرتی ہیں۔



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…