بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کا پراپرٹی ٹیکس کم کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کا فیصلہ

datetime 30  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے پراپرٹی کے شعبے میں ٹیکس شرح کم کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق ریئل اسٹیٹ پر بھاری ٹیکس کے باعث کاروبار جمود کو شکار ہے اور ٹیکسوں کی بلند شرح سے تعمیراتی شعبے کی شرح نمو 15فیصد گری ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق کاروباری جمود کے باعث ایف بی آر کے ٹیکس ریونیو میں کمی ہوئی۔واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیکس کلیکشن کا شارٹ فال اکتوبر میں 101ارب روپے ہو گیا تھا جس کی وجہ درآمدات میں کمی اور مہنگائی کا تیزی سے نیچے آنا تھا۔

ایک رپورٹ میں جاری کیے گئے ابتدائی اعداد و شمار میں بتایا گیا تھا کہ بنیادی طور پر درآمدی مرحلے اور مقامی سیلز ٹیکس کی وصولی میں تنزلی کی وجہ سے محصولات کم اکٹھا ہوئی ہیں۔اکتوبر میں ٹیکس وصولی 980ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 879ارب روپے رہی تھی، یہ 101ارب روپے کے بڑا فرق کو ظاہر کرتی ہے، تاہم محصولات میں گزشتہ برس کے اسی مہینے کے مقابلے میں 24فیصد اضافہ دیکھا گیا، جب 711ارب روپے جمع ہوئے تھے۔مالی سال 2025کے پہلے 4مہینوں میں 34کھرب 42ارب روپے کی محصولات اکٹھا کی گئیں تھیں، جو جولائی تا اکتوبر کیلئے 36کھرب 32ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 190ارب روپے یا 5.23فیصد کی کمی تھی۔تاہم پہلے 4مہینوں میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں محصولات میں 25فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…