بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

26پاکستان میں بجلی کی تقسیم جدید بنانے کیلئے 20 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری

datetime 11  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں بجلی کے تقسیم نظام کو جدید بنانے کے لیے 20 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قرض سے ڈسکوز کی قابلِ بھروسہ بجلی فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امداد سے لیسکو، میپکو اور سیپکو کے انفرا اسٹرکچر میں بہتری لائی جائے گی، بینک پاکستان کی بڑھتی ہوئی بجلی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے مدد فراہم کرے گا۔امداد سے بجلی کی تقسیم کا نظام جدید بنایا جائے گا اور نقصانات کو کم کیا جائے گا، بجلی کے نقصانات میں کمی سے شعبے کے مجموعی نقصانات میں خاصی کمی ہو گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گرڈ سے قابلِ بھروسہ بجلی کی فراہمی سے کاروبار کو بڑی سہولت حاصل ہو گی، بجلی کے ترسیلی نقصانات کم کرنے اور انفرا اسٹرکچر بہتر بنانے میں مدد ملے گی، منصوبے کے تحت 3 لاکھ 32 ہزار ایڈوانس میٹر لگائے جائیں گے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ منصوبے سے ڈسکوز کو اصل وقت میں بجلی کے استعمال اور گرڈ کی کارکردگی کا ڈیٹا میسر ہو گا، منصوبے سے تینوں ڈسکوز کی آن لائن ٹرانسفارمر مانیٹرنگ کی جا سکے گی۔اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قرض کے تحت سیپکو کے چار 66 کلو واٹ کے گرڈ اسٹیشنز کو 132 کلو واٹ پر منتقل کیا جائے گا، لیسکو میں 25 گرڈ اسٹیشنز کو جدید بنایا جائے گا، تقسیم کا نظام اپ گریڈ کرنے سے نقصانات میں کمی اور بل کی وصولی میں اضافہ ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…