بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ تنزلی کا شکار

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)ریگولیٹری اور اقتصادی رکاوٹوں کے ساتھ خیبر پختونخوا کے ذریعے تجارت پر 2فیصد انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس، ایس آر او 1397، 1380 اور 1402 کے اجرا کے بعد پاکستان اور افغانستان کے ساتھ وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ تنزلی کا شکار ہے۔پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید اسماعیل ماکڈا نے بتایاکہ افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو دوطرفہ اور ٹرانزٹ برآمدات میں خطرناک حد تک کمی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تجارتی مسابقت اور علاقائی اقتصادی استحکام کو بری طرح نقصان پہنچا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر فعال بینکاری چینلز اور سرحدی گزرگاہوں پر یومیہ بنیادوں پر آپریشنل چیلنجز کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان 2.5ارب ڈالر کی باہمی تجارت کو 7ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف حاصل کرنے کے بجائے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت نہ صرف تنزلی کی جانب گامزن ہے بلکہ وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ بھی متاثر ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک افغان جوائنٹ چیمبر کا قیام پاکستان اور افغانستان کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ، تجارت دوست پالیسیوں کی وکالت اور سرحد پار تجارتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قائم کیا گیا ہے، جنید ماکڈا نے کہا ہے کہ 2فیصد سیس عائد ہونے اور موجودہ اقتصادی دبا وسطی ایشیائی ممالک اور افغانستان سے کارگو کو ریورس کر سکتا ہے۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…