منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ترقی پذیر ممالک کے مالیاتی شعبوں کو زیادہ خطرات کاسامنا ہے، عالمی بینک

datetime 28  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عالمی بینک نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی معیشتوں اور ترقی پذیر ممالک کے مالیاتی شعبوں کو زیادہ آمدنی رکھنے والے ممالک کے مقابلہ میں زیادہ خطرات کاسامنا ہے۔عالمی بینک کی جانب سے جاری مالیاتی وخوشحالی رپورٹ 2024ء میں مجموعی طورپر 50ممالک کی معیشتوں کاتجزیہ کیاگیاہے، زیرجائزہ ممالک میں سے 70فیصد ممالک اگلے 12مہینوں میں کم یا معتدل خطرات کا سامنا کر رہے ہیں لیکن کم آمدنی والے ممالک خاص طور پر مشرق وسطی، شمالی افریقہ، اور جنوبی ایشیا میں کچھ بینکوں کو قرضوں کے زیادہ خطرات کا سامنا ہے۔رپورٹ کے مطابق ابھرتی ہوئی معیشتوں اور ترقی پذیر ممالک کے سینٹرل بینکس زیادہ تر کورونا کی عالمگیروباکے اثرات سے نمٹنے میں کامیاب رہے ہیں، لیکن کچھ بینکوں کو شدید مالی چیلنجز کا سامنا ہے۔

بہت سے ممالک میں بینکوں نے حکومتی قرضوں میں سرمایہ کاری کی ہے جس کی وجہ سے ان ممالک میں مالیاتی استحکام کو خطرات لاحق ہیں۔رپورٹ کے مطابق کم آمدنی والے ممالک میں مالیاتی قواعد و ضوابط کمزور ہے، جس کی وجہ سے بینکوں کو مالی دبائو کا سامنا ہو سکتا ہے ، بعض ممالک میں حکومتی قرضوں کی عدم ادائیگی کا خطرہ بڑھ گیا ہے اور اس کی وجہ سے بینکوں کے مالی حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومتوں کو مالیاتی خطرات کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ بینکنگ سیکٹر میں مضبوط ضوابط اور بحران کے انتظام کے نظام کا قیام ضروری ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالیاتی شمولیت میں بہتری آئی ہے اور کچھ ممالک میں ماحول دوست فنانس کو فروغ دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

تاہم، زیادہ تر ممالک میں مالیاتی شعبے کی ترقی ابھی تک سست روی کاشکار ہے۔رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ حکومتوں اور مالیاتی اداروں کو بحران سے نمٹنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان ممالک کی مالیاتی استحکام کو برقرار رکھا جا سکے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…