پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان میں آن لائن بزنس کرنے والے ہزاروں آئی ٹی اور ای سیلرز کے اکاؤنٹس بند

datetime 27  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے باعث آن لائن بزنس کرنے والے ہزاروں آئی ٹی اور ای سیلرز کے اکاؤنٹس بند ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں کئی ہفتوں سے جاری انٹرنیٹ بحران ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا جس کی وجہ سے نہ صرف صارفین کو پیغام رسانی میں مشکلات ہیں بلکہ ڈیجیٹل بزنس کرنے افراد بھی کام بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں.

انٹرنیٹ کی کم اسپیڈ اور رکاوٹ نے پاکستانیوں کے مسائل بڑھا دیے، آن لائن بزنس کرنے والے ہزاروں آئی ٹی اور ای سیلرز کے اکاؤنٹس بند ہوگئے۔ای ٹریڈنگ کم ہونے سے ملک کو زرمبادلہ کی مد میں بھی لاکھوں ڈالرزکا نقصان ہورہاہے۔آئی ٹی ایکسپرٹ آئی ٹی اور ای کامرس ماہر قاسم ثنا رامے کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کے مسائل حل نہ ہونے سے ملک کے لئے مستقبل میں کروڑوں ڈالر زرمبالہ کے راستے بند ہورہے ہیں۔

ای کامرس ایکسپرٹ ماہرین نے کہا کہ حکومت جلد سے جلد انٹرنیٹ بار بار بندش اور کم سپیڈ کا حل نکالے تاکہ آن لان بزنس کرنے والے ملک کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرسکیں۔یاد رہے مقبول ترین فری لانسنگ پلیٹ فارم فائیور نے اپنے صارفین کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر متعدد پاکستانی فری لانسرز کے اکانٹس اسٹیٹس غیرفعال کر دیے تھے۔سوشل میڈیا پر پاکستانی فری لانسرز نے ایسے کئی اسکرین شاٹس شیئرکیے، جن میں ان کے فائیور اکاںٹس کوغیرفعال کیے جانے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…