بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قیام پاکستان کے بعد سے اب تک صرف 2 سالوں میں بجلی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

datetime 19  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قیام پاکستان کے بعد صرف 2 سال میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 22 روپے 53 پیسے تک کا تاریخی اضافہ کیا گیا۔مستقل سرچارج ملاکر 2 سال میں بجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں اضافہ 25 روپے 76 پیسے بنتا ہے اور محض 2 سال میں بجلی صارفین پر 2 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ لاددیا گیا۔ذرائع وزارت توانائی کے مطابق شہباز حکومت میں پہلی بار بجلی کے گھریلو صارفین پر ماہانہ ایک ہزار روپے تک فکسڈ چارجز بھی لگا دیے گئے۔

قیام پاکستان سے لے کرجون 2022 کے ابتدائی 75سال میں کسی بھی وزیر اعظم کیہوتے ہوئے بجلی کی قیمت میں اتنا اضافہ نہیں ہوا جتنا صرف 2 سال میں کیا گیا جس کے نتیجے میں شہری مسلسل بڑھتی قیمتوں کے بوجھ تلے دب چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق جولائی2022 سے لے کر جولائی 2024 کے 2 سال کیدوران بجلی کے فی یونٹ میں مجموعی طورپر فی یونٹ 22 روپے53 پیسے اضافہ بنتا ہے تاہم فی یونٹ 3 روپے 23 پیسے کا مستقل سرچارج ملاکر یہ اضافہ 25 روپے76 پیسے تک بڑھ جاتا ہے۔اس ہوشربا اضافے پر ایف پی سی سی آئی، ملک بھر کے تمام چیمبرز اور تجارتی تنظیمیں سراپاً احتجاج ہیں ۔پیٹرن انچیف اپٹما گوہر اعجاز اور ایف پی سی سی آئی پیٹرن انچیف ایس ایم تنویر اہم اعلان کریں گے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…