پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

ملکی تاریخ میں پہلی بار پیاز کی ایکسپورٹ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

datetime 23  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان سے پیاز کی برآمد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، تاریخ میں پھل اور سبزیوں میں کسی بھی پراڈکٹ کی برآمدات میں پیاز سب سے آگے نکل گئی۔پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ وحید احمد کے مطابق جولائی سے اپریل 2024 تک ملک سے پیاز کی برآمدات 210 ملین ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی، اس سے قبل ملکی تاریخ میں صرف کینو کی زیادہ برآمدات تھیں جو کہ 210 ملین ڈالر رہی ہیں، رواں برس کے اختتام تک پیاز کی ایکسپورٹ 250ملین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

وحید احمد نے بتایا کہ بھارتی پیاز کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد ہونے سے پاکستان کو نئی منڈیاں ملی ہیں، پاکستانی پیاز کو مشرق بعید، مشرق وسطی سمیت دنیا کی بڑی منڈیوں میں رسائی حاصل ہوئی ہے، دنیا کے سرفہرست اسٹورز میں بھی آج پاکستانی پیاز فروخت کے لیے موجود ہے۔وحید احمد نے کہا کہ حکومت کو پیاز کی لائف بڑھانے کے لیے بھی اقدامات کرنے ہوں گے کیونکہ آنے والے وقتوں میں پاکستانی پیاز کی نئی مارکیٹ ڈیولیپ کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…