پشاور(آن لائن ) ڈالر مہنگا ہونے اور خام مال کی قیمت بڑھنے کے باعث موٹر سائیکل اور اس کے سپیئر پارٹس کی قیمتوں میں 10ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے
جس کے باعث غریب سواری موٹر سائیکل کا استعمال بھی بند ہونا شروع ہوگیا ہے مختلف کمپنیوں کی جانب سے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 4ہزار سے ساڑھے آٹھ ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا ہے 70سی سی 4ہزار روپے کے اضافہ سے 90ہزار 900روپے ، 125سی سی سیلف سٹارٹ 6500روپے اضافہ کے بعد 1لاکھ 77ہزار روپے ، 125سی سی 5ہزار کے اضافہ سے 1لاکھ ساڑھے 47ہزارروپے ، وائی بی آر 125ساڑھے آٹھ ہزار روپے کے اضافہ سے 2لاکھ 13ہزار 500روپے ، وائی بی 125زیڈ کی قیمت 1لاکھ 84ہزار ہو گئی ہے موٹر سائیکل کے بریک شوز 90روپے سے 150روپے ، چمٹا 950روپے سے 1200روپے ، موٹر سائیکل کے انڈیکٹر کی قیمت میں 100روپے کا اضافہ ہوا ہے موٹر سائیکل کا ایک ٹائر 1800روپے ، دوسری کیٹگری کا 1600روپے ، موٹر سائیکل بیٹری مختلف کمپنیوں کی 700روپے تک ہو گئی ہے ۔ پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور ڈالر کے مہنگے ہونے کے باعث قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔