جمعرات‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2026 

مرغی کے گوشت کی قیمت سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 10  مئی‬‮  2021 |

مکوآنہ (این این آئی ) فیصل آباد میں برائلر مرغی کی اونچی اڑان جاری،مرغی کے گوشت کی قیمت سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافیکا سلسلہ تواتر سے جاری ہے بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر شہری تشویش میں مبتلا ہیں ۔اب ایک بار پھر سے

مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید8 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا جس کے بعدمرغی کا گوشت420 سے بڑھ کر425 روپے فی کلو ہو گیا۔زندہ مرغی کا تھوک ریٹ280، پرچون ریٹ286 روپے کلو ہو گیا،فارمی انڈے 136 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ برقرار ہے۔ گزشتہ روز بھی مرغی کا گوشت سات روپے فی کلو اضافے کے بعد 420روپے سے بڑھ کر 425 روپے فی کلو ہو گیا تھا اور قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ گزشتہ کئی رو ز سے جاری ہے۔اب ایک بار پھر 10 روپے اضافے کے بعد گوشت کی قیمت 420روپے فی کلو ہو گئی ہے۔عید قریب آتے ہی شہر بھر میں قصابوں نے بھی مٹن اور بیف کے من مانے ریٹ مقرر کر دیے ہیں، مٹن کا سرکاری ریٹ 900 روپے مارکیٹ میں 1500 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا۔بیف کا سرکاری ریٹ 450 روپے، مارکیٹ میں 750 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا، سرکاری نرخ نامہ صرف ریٹ لسٹوں کی حد تک رہ گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں جو چیز بھی لینے جاؤ من مانے ریٹ لیے جاتے ہیں جا ئیں تو کدھر جا ئیں۔ضلعی انتظامیہ کی توجہ بس چینی پر ہی ہے اور وہ بھی میسر نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…