بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پی آئی اے نے کپتان اور فرسٹ آفیسر کو روزہ رکھنے سے روکدیا، نوٹیفیکیشن جاری

datetime 9  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) پی آئی اے نے رمضان المبارک میں کپتان اور فرسٹ آفیسر کو روزہ رکھنے سے روک دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے رمضان المبارک میں پائلٹ سمیت کیبن کرو کے روزہ رکھنے پر پابندی عائد کر دی ہے، اور کیبن کرو کے لئے سیفٹی الرٹ جاری کیا ہے

جس کے مطابق کپتان اور فرسٹ آفیسر کو روزہ رکھنے سے روک دیا گیا ہے، ، اس حوالے سے چیف آف فلائٹ آپریشنز کیپٹن ارشد خان کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ روزہ رکھنے والے کیبن کریو ممبران کو روزہ رکھ کر فلائٹ کے ساتھ جانے کی اجازت نہیں ہوگی، روزہ رکھنے والے کیبن کریو ممبر کیلئے انتظامیہ کو پیشگی اطلاع دینا لازمی قرار دے دیا گیا ہے، بوئینگ 777، ائیر بس 320 اور اے ٹی آر طیارے کے کپتان اور فرسٹ آفیسر لازمی عمل درآمد کر یں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ روزے کی افادیت سے کسی کو انکار نہیں، تاہم روزہ رکھ کر فلائٹ میں فرائض کی انجام دہی صحت پر مضر اثرات مرتب کرسکتی ہے، انتظامیہ کے فیصلے کا مقصد عملے کو صحت کے مسائل سے بچانے کیلئے ہے، روزہ رکھ کر فلائی کرنا نہ صرف فرد واحد بلکہ طیارے میں سوار ہر شخص کے لیئے خطرہ ثابت ہوسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…