جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے رمضان المبارک پیکج کا اعلان کر دیا

datetime 9  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اعلامیہ کے مطابق 7.8 ارب روپے مالیت کے رمضان ریلیف پیکیج پر (آج) ہفتہ سے عملدرآمد ہوگا ، چینی 68 روپے کلو، گھی 170روپے، 20 کلو آٹا 800 روپے میں دستیاب ہوگا ،کوکنگ آئل، بیسن، کھجور اور دودھ پر 20 روپے سبسڈی دی جائے گی،چائے 50 ، دال مسور 30، سفید چنے 25 اور دال چنا 15 روپے سستی ملے گی

،دال مونگ، ماش پر دس دس روپے، چاول پر 12 روپے تک ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ،مصالحہ جات پر بھی مارکیٹ ریٹ کے مقابلے میں 10 فیصد سبسڈی دی جائے گی ،انتظامیہ نے 2 ہزار سے زیادہ دیگر مصنوعات پر بھی خصوصی رعائت دینے کا اعلان کیا ہے ۔یوٹیلیٹی اسٹورز پردال ماش دْھلی ہوئی 10 روپے کمی کے بعد255 روپے، دال مونگ 10 روپے کمی کے بعد 240 روپے کلو، سرخ مرچ 200 گرام پیکٹ 20 روپے کمی کے بعد 180 روپے، دھنیا پاؤڈر 200 گرام 9 روپے سستا کرکے81 روپے،گرم مصالحہ مکس 50 گرام 6 روپے سستا کرکے 59 روپے،گرم مصالحہ پاؤڈر 7 روپے سستا کرکے 60 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔اسی طرح برانڈڈ کمپنیوں کی چائے کی پتی 47 روپے تک سستی کرکے 869 روپے اور مختلف کمپنیوں کے مشروبات کی ڈیڑھ لیٹر بوتل کی قیمت 45 روپے سستی کرکے 317 روپے میں فروخت کی جائے گی۔مزید برآں مختلف کمپنیوں کا ڈبہ پیک دودھ 20 روپے سستا کرکے 134 روپیفی لیٹر اور ڈبہ پیک کریم 10 روپے تک سستی کرکے 55 روپے کی کردی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…