جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ڈالر کی قیمت میں کمی سے حکومتی قرضوں میں بھی بڑی کمی

datetime 8  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) میاں نعمان کبیر نے سینئر وائس چیئرمین پیاف و سینئر نائب صدر لاہور چیمبر اور وائس چیئرمین پیاف جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں اضافہ اور ڈالر22ماہ کی کم ترین سطح 152.55روپے

کی سطح پر پہنچنا حکومت کی مضبوط معاشی پالیسیوں کا ثمر ہے حکومتی اقدامات کے باعث روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ڈالر کی قدر میں کمی کے اثرات کو صارفین تک منتقل کیا جائے تاکہ حقیقی معنوں میں فائدہ ہو اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کم ہو سکے ۔ روپے کی قدر میں اضافہ اور ڈالر کی قیمتوں میں کمی سے حکومتی قرضوں میں بھی 1700ارب روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے حکومت کو بیرونی قرضوں میں بھی ریلیف ملے گا ۔ڈالر کی قیمتوں میں کمی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی،پچھلے چند ماہ میں ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ کو جواز بنا کر ملک میں اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشااضافہ ہوتا رہا اور مہنگائی میں اضافہ کی ایک بڑی وجہ یہ بھی تھی اب جبکہ ڈالر 21 ماہ کی کم ترین سطح پر آچکا ہے اس لیے حکومت اشیاء کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے اقدامات اٹھائے تاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کیا جاسکے۔  میاں نعمان کبیر نے سینئر وائس چیئرمین پیاف و سینئر نائب صدر لاہور چیمبر اور وائس چیئرمین پیاف جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں اضافہ اور ڈالر22ماہ کی کم ترین سطح 152.55روپے کی سطح پر پہنچنا حکومت کی مضبوط معاشی پالیسیوں کا ثمر ہے

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…