پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کو ازسرنو حتمی شکل دیدی، 19 اشیاء پر بڑا ریلیف

datetime 2  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کو ازسرنو حتمی شکل دیدی۔ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کا اطلاق 10اپریل سے ہوگا اور پیکج کے تحت 7 ارب 84 کروڑ 26 لاکھ روپے کی سبسڈی مختص کی گئی ہے ، 19 اشیا پر 10 سے90روپے فی کلو

تک سبسڈی دی جائیگی۔ذرائع کے مطابق رمضان پیکج کے تحت گھی پر سب سے زیادہ 90 روپے فی کلو سبسڈی دی جائیگی، چینی پر40 روپے اور آٹے پر31 روپے 38 پیسے سبسڈی دی جائے گی جب کہ رمضان پیکج کے تحت چینی موجودہ ریٹ 68روپے فی کلو پرفروخت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق آٹے کا 20 کلو کا تھیلا موجودہ ریٹ 800 روپے پرفروخت کیا جائے گا، اس کے علاوہ گھی 170 روپے فی کلو دستیاب ہوگا، خوردنی تیل پر 20 اور دال چنا پر15 روپے فی کلو سبسڈی مختص کی گئی ہے، دال ماش اور دال مونگ پر 10،10روپے فی کلو کی سبسڈی دی جائیگی، دال مسور 30، سفید چنا 25، بیسن پر 20 روپے کلو سبسڈی دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق کھجور20، چاول باسمتی، سیلا 10،10 روپے، ٹوٹا چاول پر12 روپے فی کلوسبسڈی مختص کی گئی ہے، پیکج کے تحت چائے پر 50 روپیاوردودھ پر 20 روپیسبسڈی دی جائے گی، مشروبات1500 ملی لیٹر بوتل پر25 اور 800 ملی لیٹر کی بوتل پر 20 روپیسبسڈی دی جائے گی۔رمضان پیکج کے تحت مصالحہ جات پر 10 فیصد سبسڈی دی جائے گی جب کہ رمضان پیکج کے تحت میڈیا پر آگاہی مہم کے لیے 10 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…