لاہور( این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے میرا پاکستان میرا گھر پروگرام سمیت دیگر ہائوسنگ فنانس نس اسکیم سے متعلق موصول ہونے والی شکایات کو حل کرنے کیلئے خصوصی سروس کا آغاز کر دیا۔ گھروں کی تعمیر کیلئے قرض کی فراہمی کی اسکیم کا اجرا ء گزشتہ سال 2020 میں کیا گیا تھا۔ مرکزی بینک نے 15 شہروں کے فیلڈ دفاتر میں
اس سروس کی سہولت فراہم کی ہے، وہ افراد جنہیں بینکوں سے گھروں کی تعمیر کیلئے قرض کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، وہ متعلقہ بینک کے فیلڈ دفتر جا کر اپنی شکایت ریکارڈ کراسکتے ہیں، جہاں اس سلسلے میں خصوصی ڈیسک قائم کی گئی ہے۔ شکایتوں کی صورت میں صارف آن لائن بھی اپنا مسئلہ درج کراسکتے ہیں۔