ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کوکنگ آئل کا ایک لیٹر والا پیکٹ 296 روپے کا ہوگیا چینی کی قیمت دوبارہ 105 روپے فی کلو تک جا پہنچی

datetime 14  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) گھی اور کوکنگ آئل تیار کرنے والی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ جس کے بعد درجہ اول کے کوکنگ آئل کی قیمت 29 روپے فی کلو اضافے کے بعد 296 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ کوکنگ آئل کا پانچ لیٹر کا پیک 1335 روپے

بڑھ کر 1480 روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ کمپنیوں نے گزشتہ روز درجہ اول کے گھی کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا تھا۔ جس کے بعد درجہ اول کے گھی کی قیمت 265 روپے فی کلو پر پہنچ گئی ہے۔ نئی قیمتوں پر اطلاق جمعرات سے شروع کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب شوگر مافیا نے ایک بار پھر پول کرکے چینی کی سپلائی میں 40فیصد کمی کردی جس کی وجہ سے مصنوعی قلت پیدا ہونے پر رواں ماہ کے دوران بوری کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا 85 روپے کلو میں دو ہفتہ قبل فروخت ہونیوالی چینی کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی کلو کا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور چینی کی قیمت 100 روپے سے 105 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، پرائس کنٹرول کمیٹیاں خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ٹائیگر فورس کو بھی ٹھنڈ لگ گئی سٹاک محدود اور سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے سٹاک ہولڈر اور پرچون میں چینی فروخت کرنیوالے سٹاک کرنے سے گریز کرنے لگے کیونکہ

انتظامیہ کے افسران نمبر بنانے کیلئے مافیا پر ہاتھ ڈالنے کی بجائے چھوٹے دکانداروں سے دو چار بوریاں برآمد کرکے انہیں کلو کے حساب سے بتا کر وزیر اعلیٰ اور اپنے مجاز افسران کو سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…