سیالکوٹ (آن لائن) سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی ایک بار پھر سب سے آگے،اپنی مدد آپ کے تحت قائم کی گئی ائیر لائین کیلئے نیا طیارہ حاصل کر لیا۔سیال ائیر کا پہلا اے 320 ائیر بس طیارہ کراچی پہنچ گیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ائیر سیال انتظامیہ اور چیمبر آف کامرس کو مبارکباد دیتے ہوے کہا ہے ۔وزیراعظم عمران خان 9 دسمبر کو سیالکوٹ کا دورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا
موجودہ حکومت بزنس کمیونٹی کی سہولت کیلئے ہر ممکن تعاون کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا ائیرسیال کے لائسنسز کے معاملات میں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا اہم پیش رفت سے نوجوانوں کیلئے روزگار کے وسیع مواقع ملیں گے ۔ انہوں نے کہا سیالکوٹ کی ایکسپورٹ انڈسٹری کو غیر معمولی فائدہ ہو گا۔عثمان ڈار نے کہا خطے میں ہوائی سفر میں بھی مزید آسانیاں فراہم کی جا سکیں گی۔