اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں تین پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 163 روپے 81 پیسے پر بند ہو گیا،دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ میں آج صبح کاروبار کا آغا ز ہوا تو 100 انڈیکس 40 ہزار 798 پوائنٹس پر تھا لیکن کچھ ہی دیر کے اندر اس میں
بہتری آنا شروع ہوئی اور انڈیکس 276 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 41 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا اور 41 ہزار 47 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا لیکن یہ سلسلہ زیادہ دیر برقرار نہ رہا بلکہ اس بڑھوتری کے بعد مندی چھانا شروع ہو گئی اور انڈیکس 588 پوائنٹس گرنے کے بعد اب 40 ہزار 209 پوائنٹس پر آ گیا ۔