لاہور (آن لائن) پاکستان ریلویز کے دو اہم شعبہ جات ایک دوسرے میں ضم کرنے کی تجویز پر مذکورہ دونوں شعبہ جات کے سربراہان میں ٹھن گئی ہے اور دونوں سربراہان نے ایک دوسرے کی سفارشات کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے اپنی اپنی سفارشات پر
عملدرآمد کرانے کی کوششیں شروع کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان ریلوے کے شعبہ ٹیلی کام اور شعبہ سگنل کو آپس میں ضم کرنے کے لئے شعبہ سگنل کے چیف آفیسر نے اپنی سفارشات پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو پیش کردی ہیں۔ جن کی مخالفت کرتے ہوئے ریلوے کے شعبہ ٹیلی کام کے چیف نے بھی شعبہ سگنل کی سفارشات کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے مخالفت میں اپنی سفارشات ریلوے کے سی ای او کو ارسال کردی ہے۔ اس حوالے سے ریلوے کے شعبہ سگنلز کے چیف کا کہنا ہے کہ شعبہ آئی ٹی کو سگنل ریزم کرنے سے ریلوے کے شعبہ آئی ٹی کی بہت سے ضروریات پوری ہو سکیں گی۔