ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

گندم کی قیمت میں اضافہ،آٹے کی سپلائی کم

datetime 25  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن) گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد فلور ملز نے بیس اور پندرہ کلو کے آٹے کے تھیلوں کی سپلائی روک دی ہے جس کے باعث لاہور میں آٹے کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔چکیوں پر فی کلو آٹا 80 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ پشاور میں بھی آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت میں ایک ماہ کے

دوران دو سو روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔پشاور میں 20 کلو تھیلے کی قیمت1070 سے بڑھ کر 1260 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ پنجاب سے گندم کم آنے کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔آٹے کیساتھ سبزیوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ لاہور میں  ادرک 650 روپے کلو، دیسی لہسن 400 روپے، ٹماٹر 120 روپے، مٹر320 روپے ،پیاز اور آلو 80 روپے فی کلو  فروخت ہورہے ہیں،  دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تباہی سرکار آئے دن قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ  نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 62 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا ہے۔ حکومت ہر روز منی بجٹ پیش کر رہی، گزشتہ روز یوٹیلیٹی اسٹور اشیا کی قیمتوں اضافہ کیا گیا۔ دو دن پہلے زندگی بچانے کی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ پورے ملک میں گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے۔ حکومت کے پاس مسائل کا کوئی حل نہیں اور نہ ہی کوئی جواب ہے



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…