طیاروں میں ایک سیٹ چھوڑ کر مسافر بٹھانے کی پالیسی ختم،نیا نوٹیفکیشن جاری

25  ستمبر‬‮  2020

کراچی(این این آئی) سول ایوی ایشن نے کورونا احتیاطی تدابیر کے تحت طیاروں میں ایک سیٹ چھوڑ کر مسافر بٹھانے کی پالیسی ختم کردی۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی سفر کرنے والے مسافروں کیلئے نئے ایس اوپیز جاری کر دیے گئے۔سی اے اے کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے

نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نئی ایس او پیز کے تحت بین الاقوامی پروازوں میں ایک سیٹ چھوڑ کر مسافر بٹھانے کی پالیسی ختم کردی گئی ہے۔ نئی ایس اوپیز 24 ستمبرسیلاگوہونگے،31 دسمبرتک نافذ رہے گی۔کورونا کیٹگری اے میں شامل ممالک کے مسافر96گھنٹے قبل کا کورونا ٹیسٹ دکھانا ہوگا۔تمام ایئر پورٹس پر مسافروں کے لئے ہر قسم کے پروٹوکول پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے، مسافروں کو صرف روانگی لاونج کے سامنے ڈراپ کیا جا سکے گا۔کیٹگریز اے میں شامل 38 ممالک سے آنے والے باشندوں کو کرونا ٹیسٹ سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔استثنیٰ والے ممالک میں آسٹریلیا، کینڈا، چین، سعودی عرب، کیوبا، جرمنی، اٹلی جاپان، کینیا، ملائیشیا، نیوزی لینڈ، ناروے، سری لنکا، تھائی لینڈ، ترکی، سنگاپور، ملاوی، سائوتھ کوریااورسویڈن شامل ہیں۔نوٹیفکیشن میں ہدایت دی گئی ہے کہ دوران پرواز مسافروں کے لئے کھانے پینے کی اشیاء کو باقاعدہ پیکنگ اور اختیاط کو مدنظر رکھیں، دوران پرواز طیارے کے واش روم کو استعمال کرنے کے بعد فضائی میزبان ڈس انفیکشن اسپرے لازمی کریں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…