اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ گیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کواتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس69.89پوائنٹس کی کمی سے41806پوائنٹس کی سطح پرآ گیااورحصص کی فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے باعث 60.99فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں

کو 33ارب37کروڑ28لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت25.37فیصد کم رہا۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اپنایا گیا جس کے باعث اتار چڑھاوٗکا سلسلہ جاری رہا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس41941پوائنٹس کی بلند اور 41417پوائنٹس کی نچلی سطح پر دیکھنے میں آیا تاہم کاروبار کے اختتام پرمندی غالب آگئی اور کے ایس ای100انڈیکس69.89پوائنٹس کی کمی سے41806.37پر بند ہوا اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 157.21پوائنٹس کی کمی سے29597.34پوائنٹس جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 15.57پوائنٹس کی کمی سے 17658.54پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر423کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 142کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 258میں کمی اور 23کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم78کھرب41ارب98کروڑ62لاکھ روپے سے گھٹ کر78کھرب8ارب61کروڑ34لاکھ روپے ہوگیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗکے لحاظ سے فیروز سنزکے حصص کی قیمت 29.28روپے کے اضافے سے419.71روپے اور کے ایس بی پمپس 21.49روپے کے اضافے سے 308.09روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان278.75روپے کی

کمی سے 6611.25روپے اوررفحان میظ50روپے کی کمی سے 8350روپے کے ساتھ نمایاں رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…