منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

ضبط شدہ کنسائنمنٹس کی نیلامی میں بدعنوانی کا انکشاف

datetime 20  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے روکے گئے ضبط شدہ کنسائنمنٹس کی نیلامی کے عمل میں مبینہ طور پر کسٹمز افسران کی ملی بھگت سے بدعنوانی کے انکشاف پر حکام نے ذمہ دار کسٹم افسر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹوریٹ ٹرانزٹ ٹریڈ میں

تعینات کسٹمز افسر محمد زمان جمالی نے مبینہ طورپر نعیم شیخ کے ساتھ مل کرنیلام ہونے والے سامان کی مقدار میں کمی کرکے قومی خزانے کو مجموعی طور پر 21کروڑ 59لاکھ 29ہزار 466روپے کا نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹرجنرل ٹرانزٹ ٹریڈاحمد رضاخان کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے نام پر سال 2011 تا 2017 کے دوران درآمد ہونے والے وہ کنسائنمنٹس جنھیں مختلف وجوہات کی بنا پر روکا گیا تھا۔نیلام ہونے والے ان کنسائنمنٹس کی جب دوبارہ جانچ پڑتال کی گئی تو اس بات کا انکشاف ہواکہ نعیم شیخ نے کسٹمز افسر محمدزمان جمالی کے ساتھ مل کر نیلام ہونے والے ٹرانزٹ سامان جس میں ڈش انٹینا، پی وی سی پروفائلز، اور پلاسٹک کا سامان شامل ہیں، کی مقدار 25525کلوگرام کم ظاہر کر کے 45لاکھ روپے میں فروخت کیاجبکہ نیلامی میں فروخت ہونے والے اس سامان کا حقیقی وزن 75300 کلوگرام جبکہ حقیقی مالیت 21کروڑ 59لاکھ 29ہزار 466روپے تھی۔یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ محکمہ کی جانب سے جو سامان نیلام کیاجارہا تھا اس کی درآمدات پر پابندی عائدہے اور بیشترسامان انڈین اوریجن کا حامل ہے۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…