پیر‬‮ ، 01 دسمبر‬‮ 2025 

ستمبر کے تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کنٹرول نہ ہو سکی ٹماٹر ، مرغی ،آٹے،چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

datetime 19  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)ستمبر کا تیسرا ہفتہ،مہنگائی کنٹرول نہ ہو سکی،ٹماٹر ،برائلر مرغی ،گندم کا آٹا،چینی مہنگی ہو گئی،پیاز،لہسن،چائے کی پتی ،گرم صالحہ جات ،تازہ دودھ کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ۔ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادو شمار جاری کر دیئے گئے۔

جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 71 فیصد اضافہ ہوا،مہنگائی کی مجموعی شرح 8 اعشاریہ 71 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی،17ہزار تک ماہانہ کمانے والوں کیلئے مہنگائی کی شرح 11 اعشاریہ 67فیصد ریکارڈ کیا گیا ،17 سے 23 ہزار تک والوں کیلئے مہنگائی کی شرح 11 اعشاریہ 37فیصد تک پہنچ گئی،دستاویز کے مطابق رواں ہفتے کے دوران 26 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا ، ستاویز کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 28 فیصد اضافہ ہوا،ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی 20 روپے فی کلو مہنگا ہوا ،ٹماٹر کی فی کلو قیمت 71 روپے سے بڑھ کر 91 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ دستاویز کے مطابق رواں ہفتے انڈوں کی فی درجن قیمت میں 7 روپے کا اضافہ ہوا،برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں ساڈھے8 روپے کا اضافہ ہوا ، دستاویز کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دال ماش اور دال مونگ 2 روپے فی کلو تک مہنگی ہو گئی۔

رواں ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں ایک بار اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ دستاویز کے مطابق چینی کی فی کلو 94روپے 72 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔دستاویز کے مطابق رواں ہفتے کے دوران تازہ دودھ،دہی،خشک دودھ،جلانے کی لکڑی بھی مہنگی ہوئی،ایک ہفتے کے دوران لہسن، گڑ

،کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔دستاویز کے مطابق رواں ہفتے کے دوران صرف 3 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی ،دستاویز کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر،آلو اور کیلے فی درجن معمولی سستے ہوئے،ستمبر کے تیسرے ہفتے کے دوران چاول،نمک،بریڈ سمیت 26 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)


جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…