کراچی (این این آئی) ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا4ڈالر کی کمی سے1940ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت500روپے کی کمی سے1لاکھ14ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 428روپے کی کمی سے97ہزار737روپے ہو گئی۔آل پاکستان سپریم کونسل
جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا13ڈالرمہنگا ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں زیر تبصرہ مدت کے دوران ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 857روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔