اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے شاپنگ مالز اور مارکیٹوں کو ہفتے میں دو دن بند رکھنے کی پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا،اس کے علاوہ شام سات بجے مارکیٹیں بند کرنے کی پابندی بھی ختم کر دی جائے گی، معروف صحافی کامران خان نے کہا کہ وفاقی وزیر حماد اظہر نے ان سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت اب مارکیٹوں اور شاپنگ مالز پر کورونا وائرس خطرات کی وجہ سے لگائی گئی پابندیاں ختم کرنے جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اب مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کو ہفتے کے سات دن
کھلنے کی اجازت د ے دی جائے گی۔ واضح رہے کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں کرونا وائرس میں کمی آنے کے بعد پنجاب حکومت نے صوبے بھر کی تمام صنعتوں کے اوقات کار بڑھا دئیے ہیں۔ اس سلسل میں جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر کی تمام صنعتیں ہفتے میں 7 دن 24 گھنٹے چلیں گی تاہم پنجاب حکومت نے اس حوالے سے صنعت کاروں کو واضح کردیا ہے کہ صنعتوں کے اوقات کار کے دوران کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ عملدرآمد نہ کرنے والی صنعتوں کو بند کردیا جائے گا۔