اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے ٹریکٹروں پر سیلز ٹیکس میں سبسڈی کی منظوری دیدی ، ذرائع ایف بی آر کے مطابق ٹریکٹرز پر پانچ فیصد سیلز ٹیکس عائد ہے ،حکومت نے کورونا وباء کے باعث زرعی شعبے کیلئے 50 ارب روپے مختص کیے تھے ، اس فنڈ سے 41 ہزار ٹریکٹرز پر سیلز ٹیکس کے ایک ارب پچاس کروڑ روپے ادا کیے جائیں گے ،گزشتہ سال 41 ہزار ٹریکٹرز تیار کیے گئے اس کی بنیاد پر سبسڈی طے کی گئی۔