پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارت کے ساتھ کھجوروں کی برآمدات کھولنے کی سفارش ،بھارت سے بھی اہم مطالبہ

datetime 24  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت نے بھارت کے ساتھ کھجوروں کی برآمدات کھولنے کی سفارش کردی ، کھجور کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے دیگر ممالک کی منڈیاں تلاش کرنے کی سفارش ، بھارت پاکستانی کھجوروں پر 200 فیصد ڈیوٹیز ختم کرے ۔جمعہ کو سید نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ، رکن کمیٹی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کمیٹی کو بتایا کہ

پاکستان میں سکھر اور خیر پور کھجور کی بہت بڑی مارکیٹ ہیں گذشتہ پانچ سالوں سے کھجور کی برآمد رکی ہوئی ہے کھجور کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے پالیسی متعارف کرائی جائے کھجور کی برآمد سے پاکستان ایک ارب ڈالر کا زرمبادلہ کما سکتا ہے پاکستان نے بھارت کو کھجور کی برآمد پر پابندی لگا رکھی ہے بھارت نے پاکستان کی کھجور کی درآمد پر 200 فیصد ڈیوٹی لگا رکھی ہے کھجور کے برآمد کنندگان نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت پاکستان کھجور کی برآمد پر عائد پابندی ہٹائے کھجور کی درآمد کو محدود کیا جائے سیکریٹری تجارت صالح فاروقی نے کمیٹی کو بتایا کہ بھارت نے سافٹا معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کی درآمدات پر 200 فیصد ڈیوٹیز لگادی ہیں جس پر بھارت کے ساتھ تجارت معطل کی گئی ہے نیپال یو اے ای, سنگا پور اور تھائی لینڈ کو کھجور کی برآمد بڑھ رہی ہے ۔کمیٹی نے سفارش کی کہ بھارت کے علاوہ دیگر ممالک میں کھجور کی مارکیٹس تلاش کی جائیں پاکستانی کھجوروں کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے ایک ماہ میں پالیسی پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت نے بھارت کے ساتھ کھجوروں کی برآمدات کھولنے کی سفارش کردی ، کھجور کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے دیگر ممالک کی منڈیاں تلاش کرنے کی سفارش ، بھارت پاکستانی کھجوروں پر 200 فیصد ڈیوٹیز ختم کرے ۔جمعہ کو سید نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…