ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

رنگ گورا کرنے والی مقبول ترین کریم ‘فیئر اینڈ لولی’ بنانے والی کمپنی یونی لیور کا کریم کا نام تبدیل کرنیکا اعلان 

datetime 27  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)رنگ گورا کرنے والی مقبول ترین کریم ‘فیئر اینڈ لولی’ بنانے والی کمپنی یونی لیور نے اس کریم کا نام تبدیل کرنیکا اعلان کیا ہے۔اس ضمن میں یونی لیور کے بیوٹی اینڈ پرسنل کیئر ڈویژن کے صدر سنی جین نے کہا کہ وہ اس کریم کے نام میں استعمال کیے جانے والے لفظ ‘فیئر کو درست نہیں

مانتے اور وہ اسے صحیح کرنا چاہتے ہیں۔کمپنی کے مطابق وہ کریم کے نام سے  فیئر کا لفظ نکال کر کوئی ایسا لفظ استعمال کریں گے جس سے کسی بھی نسل کے لیے تعصب ظاہر نہ ہو جب کہ پروڈکٹ کا نیا نام ریگولیٹری اپروول کے بعد اعلان کیا جائیگا۔یونی لیور پاکستان کے سی ای او عامر پراچہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یونی لیور ایک ایسی کمپنی ہے جو گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ تجربہ کر رہی ہے اور اب ہم نے خوبصورتی کے حوالے سے اپنی ارتقاء میں جرات مندانہ قدم اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی 2019 میں کمپنی نے کریم کی پیکیجنگ سے دو رنگ کے چہرے اور شیڈ کارڈ کو ہٹانے کا اقدام کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ فیئر اینڈ لولی کے نام میں تبدیلی کے علاوہ برانڈ کا اسکن کیئر پورٹ فولیو بھی مثبت خوبصورتی کے نئے وڑن کی عکاسی کرے گا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…