پاکستان کی معیشت 2020 ء میں کس طرف جائے گی  ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ جاری کر دی 

3  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)براعظم ایشیا کی معاشی صورتحال پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی سالانہ ایشین آؤٹ لوک رپورٹ 2020 جاری کر دی گئی ،پاکستان کی معیشت 2020 میں دباؤ میں رہے گی۔رپورٹ کے مطابق رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.6 فیصد رہے گی ،اقتصادی استحکام کیلئے اقدامات زرعی پیداوار میں کمی اور کورونا وائرس کے باعث شرح نمو میں کمی ہوئی ۔رپورٹ کے مطابق

آئندہ مالی سال پاکستان کی شرح نمو 3.2 فیصد ہو گی ،حکومت کے سخت اقدامات کے باعث جاری کھاتوں کے خسارے میں نمایاں کمی ہوئی ،کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے قوم کو متحد ہو کر کام کرنا ہو گا ۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کے احساس پروگرام سے کورونا وائرس کے برے اثرات کو محدود کرنے میں مدد ملے گی ،رواں برس ٹڈی دل حملہ کے باعث زرعی پیداوار متاثر ہو گی ،برآمدی شعبے کی صنعتوں بلخصوص ٹیکسٹائل اور چمڑے کی شرح نمو میں کچھ اضافہ ہو گا ۔رپورٹ کے مطابق بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی ہو گی ،مہنگائی کی شرح رواں مالی سال 11.5 فیصد رہے گی ،کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا ۔رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال میں مہنگائی کی شرح 8.3 فیصد رہنے کا اندازہ ہے ،رواں مالی سال جاری کھاتوں کا خسارہ کم ہو کر جی ڈی پی کے 2.8 فیصد کے برابر رہے گا ،غربت کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت کو سماجی شعبوں تعلیم اور صحت کیلئے مزید وسائل فراہم کرنا ہوں گے ،کورونا وائرس کے باعث خطے کی مجموعی شرح نمو میں نمایاں کمی ہو گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…