ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

ریلوے میں مزید10ہزار نئی بھرتیاں کرنے کا اعلان

datetime 1  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرمانوالہ (این این آئی)  امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والا19سال بعد امن معاہدہ ایک تاریخی سنگ میل ہے اس معاہدہ کے  لئے کی جانے والی کاوشوں کاسہرا وزیراعظم پاکستان عمران خان کو جاتا ہے جو اس معاہدہ کے بعد دنیا میں امن کے داعی کی حیثیت سے افق پر ابھرے ہیں اس معاہدہ کے فریقین بھی مبارکباد کے مستحق ہیںاور امید کرتاہوں کہ دونوں فریقین اس معاہدہ کی پاسداری کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے سابق قومی ٹکٹ ہولڈررائو حسن سکندر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کا یہ کارنامہ سنہری حروف میں لکھا جائیگا۔انہوںنے کہا کہ اس معاہدہ کے بعددنیا میں امن،خوشحالی آئے گی خصوصاً افغانستان اور پاکستان میں ترقی کا دور شروع ہوگا۔شیخ رشید نے کہا اس تاریخی معاہدہ سے پاکستان اور طالبان مخالفین کو شدید دھجکالگا ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ 2020 کا سال امن اور ترقی کا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ کشمیر بھی اسی سال پاکستان کاحصہ بنے گا۔شیخ رشید نے دلی میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ہولناک سلوک پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ،امن کی داعی قوتوں ،عالم اسلام ،انسانی حقوق کے علمبرداروں کو چاہیئے کہ فی الفور اپنا کردار ادا کریں۔شیخ رشید نے کہا کہ بھارت کی مودی سرکار نے پہلے گجرات میں مسلمانوں کاقتل عام کیا پھر مقبوضہ کشمیر میں نہتے مسلمانوں کا قتل عام کروایا اورپھر دلی کے مسلمانوں کو ذبح کرایا جا رہا ہے  اس پر عالمی قوتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیںاور دنیا میں مسلمانوں کے لئے دوہرا معیار قائم کیا ہو ا ہے۔شیخ رشید نے کہا انشاء اللہ کشمیر اوردلی میں مسلمانوں کے لئے جو سیاہ رات ہے وہ جلد ڈھل جائیگی۔رائو حسن سکندر کے ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے میں جلد ہی دس ہزار نئی ملازمتیں دی جائینگی جو بالکل صاف شفاف اور میرٹ پر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کو جدید طرز پر گامزن کیا جا رہا ہے اور ریل کا سفر عوام کے لئے پر سکون پر آسائش بنا نے کی کوشش جاری ہے۔ ‎

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…