اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

مہنگائی میں رواں ماہ سے کمی آنا شروع ہوجائے گی،مہنگائی سے بے حال عوام کو خوشخبری سنا دی گئی

datetime 14  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاہے کہ   مہنگائی کے دباؤ میں  رواں ماہ سے کمی آنا  شروع ہوجائیگا، امید ہے افراط زر میں نمایاں کمی واقع ہوگی، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق کابینہ کے اگلے اجلاس میں  وزیر اعظم کو اشیاء  خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے لیے  مزید سفارشات دی جائیں گی۔جمعہ کو  وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت غذائی افراط زر کی

قیمتوں پر قابو پانے کا جائزہ اجلاس  ہوا جس میں وفاقی وزیر  خوراک و زراعت  مخدوم خسرو بختیار، وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال، منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلٹی اسٹور عمر لودھی، سیکرٹری خوراک محمد ہاشم پوپل زئی اور سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں  ملک میں قیمتوں کے بڑھتے ہوئے بحران پر جلد از جلد قابو پانے کے  لیے مختلف  تجاویز پر غور کیا گیا۔ اسد عمر نے کہاکہ  خوراک کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔اجلاس کے حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ صوبوں میں گندم، چینی، آٹا، خوردنی گھی  اور تیل، آلو، پیاز اور دالوں سمیت 18 ضروری اشیاء  کی قیمتوں کی نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ اسد عمر نے کہاکہ  وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیح عوام کو ضروری اشیاء  خوردونوش انتہائی معقول قیمت پر فراہم کرنا ہے۔اسد عمر  نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق کابینہ کے اگلے اجلاس میں  وزیر اعظم کو اشیاء  خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے لیے  مزید سفارشات دی جائیں گی۔اسد عمر نے کہاکہ سرکاری شعبہ کے اسٹاکس سے گندم کی باقاعدہ فراہمی برقرار رکھیں۔ وفاقی وزیر نے یوٹیلیٹی سٹورز کے مینجنگ ڈائریکٹر عمر لودھی  کو دالوں کی قیمتوں کی جانچ کرنے کی  ہدایت کر دی۔اعلامیہ کے مطابق وزارت خوراک کو کھانے پینے کی اشیاء  پر مقامی پیداوار بڑھانے کے لئے حکمت عملی بنانے پر زور  دیا۔اعلامیہ کے مطابق  پیاز اور آلو کی تجارت کی صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ اسد عمر نے کہاکہ  مہنگائی کے دباؤ میں  رواں ماہ سے کمی آنا  شروع ہوجائے گا امید ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…