اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدیدمندی، سرمایہ کار اربوں لٹا بیٹھے، سونے کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ

datetime 14  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی مندی چھائی رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مزید212.18پوائنٹس کی کمی سے 40243.26پوائنٹس کی سطح پرآگیا جب کہ 64.72فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو 65ارب 3کروڑ49لاکھ وپے کا نقصان اٹھانا پڑااورکاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت 40.43فی صدکم رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے سبب ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں کے ایس ای100انڈیکس40602پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ میں مندی چھاگئی جس سے انڈیکس 40094پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی لیکن مجموعی طور پر مندی غالب آگئی اورکے ایس ای 100انڈیکس212.18پوائنٹس کی کمی سے 40243.26پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس54.69پوائنٹس کی کمی سے18598.66پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 240.34پوائنٹس کی کمی سے 28015.75پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر326کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے95کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 211میں کمی اور20میں استحکام رہا ۔مندی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 65ارب 3کروڑ49لاکھ وپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گھٹ کر75کھرب 63ارب56کروڑ71لاکھ روپے ہوگیا۔جمعہ کو11کروڑ75لاکھ97ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوجمعرات کی نسبت7کروڑ98لاکھ38ہزار شیئرزکم ہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے شیزان نٹر کے حصص کی قیمت 22.79روپے کے اضافے سے بڑھ کر415.99روپے

اورکولگیٹ پامولو کے حصص 22.50روپے کے اضافے سے 2100روپے ہوگئی جب کہ پاک ٹوبیکو اور سیپ ہائر کے حصص کی قیمتوں میں باترتیب136.11روپے اور48روپے کی کمی ہوئی جس سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت2134روپے اور سیپ ہائرکے حصص کی قیمت 762روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے پاک انٹربلک،لوٹی کیمکل،ہیسکول پٹرول،ایونشن،یونٹی فوڈز، بینک آف پنجاب، کے الیکٹرک،ڈی جی خان سیمنٹ،،فوجی فودزاورپاک ریفائنری کے شیئرز نمایاں رہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت مزید100ورپے کے اضافے سے 90750روپے ہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت3ڈالرکے اضافے سے 1576ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 100روپے کے اضافے سے 90750روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 85روپے کے اضافے 77803روپے ہوگئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اوردس گرام کی قیمت 857روپے مستحکم رہی۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…