گورنر اسٹیٹ بینک کی رپورٹ نام نہاد معاشی ارسطوؤں کے منہ پر کالک اور بلند و بانگ دعویداروں کے لئے ڈوب مرنے کامقام، حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان قرار دیدیا گیا

29  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے گورنر سٹیٹ بینک کی رپورٹ کو حکومت کارکردگی پر سوالیہ نشان قرار دیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے گورنر سٹیٹ بینک کی رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک نے گڈ گورنس کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک کی طرف سے مہنگائی میں مسلسل اضافے

اور معاشی سست روی کی بدترین سطح نام نہاد معاشی ارسطووں کے منہ پر کالک اور بلند و بانگ دعویداروں کے لئے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ نیر بخاری نے کہا کہ گورنر سٹیٹ بینک نے گڈ گورنس کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے کہ مہنگائی 12فیصد تک رہے گی۔ نیر بخاری نے مزید کہا کہ پی پی پی حکومت نے گندم کی قیمت اضافہ کیا،پیپلز پارٹی دور میں ملک گندم میں خود کفیل تھا اورنئے پاکستان میں زرعی شعبہ زبوں حالی کا شکار ہے، کسان کاشتکار اپنے پیداواری آٹا دالیں چینی خریدنے سے قاصر ہے۔ نیر بخاری نے مزید کہا کہ ملکی معیشت بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے چنگل میں دینے کا نقصان ملک اور خمیازہ عوام الناس بھگت رہے ہیں ملکی معیشت کا پہہ الٹانے اور مہنگائی,بیروزگاری,معاشی بدحالی کے زمہ دار شیخ چلی اور اسکے چیلے ہیں خوشحال پاکستان کے دعویداروں نے معیشت بدحال ترین کر دی ہے معاشی سست روی بدترین سطح پر آگئی ہے۔ نیر بخاری نے کہا کہ بے روزگاری مہنگائی بھوک افلاس سے تنگ عوام “بے نیازی” حکمرانوں سے نجات چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالیاتی مافیاز مزید خوشحال اور غریب خودکشیوں پر محبور ہیں۔ نیر بخاری نے مزید کہا کہ شہری بجلی گیس بل اور ٹیکس ادا کرنے سے مجبور کر دئے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…